معلومات برائے خط و کتابت کورسز
الھدٰی انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد
تعارف:
الھدٰی شعبہ خط و کتابت کورسز،قرآن فہمی کے خواہش مندایسے خواتین و حضرات کودینی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے جو کسی حقیقی مجبوری کے تحت ادارے میں آکر یامقررہ وقت پر آن لائن کلاس کے ذریعے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔یہ کورسز کسی بھی آنلائن کلاس یا استاد کی نگرانی کے بغیر اپنے طور پر آڈیو لیکچرز سن کر کئے جاتے ہیں۔
خط و کتابت کورسزمیں طلبہ اپنی سہولت اور آسانی کے مطابق کسی بھی وقت میں کورس کے آڈیو لیکچرز سن کر شعبہ کی طرف سے بھیجا گیا پرچہ یا اسائنمنٹس حل کرتے ہیں مگر ان سے مطلوب ہوتا ہے کہ وہ مقرر ہ مدت میں کورس مکمل کر لیں۔
- خط و کتابت کورسزمیں کسی بھی وقت،پاکستان یا بیرون ملک،سے داخلہ لیا جا سکتا ہے۔
خط و کتابت کورسز:
شعبہ خط و کتابت کورسزکے تحت مندرجہ ذیل کورسز کروائے جاتے ہیں۔ کسی بھی کورس کی مزید تفصیلات کے لئےمطلوبہ کورس کےپراسپکٹس پر کلک کریں :
1۔ فہم القرآن کورس
یہ ہمارا بنیادی، لازمی کورس ہے۔ مختصر دورانیہ (ایک سال) کا یہ کورس مکمل قرآن مجید کے رواں ترجمہ اور مختصر وضاحت پر مبنی ہے۔ فہم القرآن کورس مکمل کرنے کے بعد ہی آپ تعلیم القرآن کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
۔ فہم القرآن کورس(برائے مرد حضرات)
مکمل قرآن مجید کے رواں ترجمہ اور مختصر وضاحت پر مبنی یہ کورس ان مرد حضرات کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو ڈاکٹر ادریس زبیر کے لیکچرز سن کر فہم القرآن کورس کرنا چاہتے ہیں۔
2۔ تعلیم القرآن کورس
طویل دورانیہ (تین سال) کا یہ کورس قرآن مجید کے لفظی ترجمہ اور تفصیلی وضاحت پر مبنی ہے۔ یہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ نیچے دیے گئے کسی بھی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
3۔تعلیم الحدیث کورس
یہ کورس صحیح البخاری، ریاض الصالحین سے منتخب نصاب اور دیگر کتب حدیث پر مبنی ہے۔
4۔ تعلیم الفقہ کورس
اس کورس میں فقہ العبادات (طہارت، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ)سے متعلق کتب شامل ہیں۔
5۔ تعلیم السیرۃ کورس
رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو جاننے اور آپ کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنے کے لئے سیرۃ النبی ﷺ سے متعلق کتب اس کورس کے نصاب میں شامل ہیں۔
6۔ تزکیہ و تربیہ کورس
تربیہ و تزکیہ نفس کے حصول کے لئے اس کورس میں تین کتب حسن اخلاق، منہاج القاصدین اور دوائے شافی پڑھائی جاتی ہیں۔
7۔ تدبر القرآن کورس
ایسے طلبا و طالبات جوقرآن مجید کا لفظی ترجمہ و تفسیر کورس مکمل کر چکے ہیں وہ قرآن پر مزید تدبر کے لئے اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
8۔ مختصر دورانیہ کے تربیتی کورسز (Open for All)
اوپر دئے گئے کورسز کے علاوہ حال ہی میں چھہ ماہ کے مختصر دورانیہ کےتربیتی کورسز کا آغاز کیاگیا ہے۔ عقیدہ، عبادات، آداب و اخلاق کی مختلف کتب پر مبنی ان کورسز میں کسی بھی عمراور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادداخلہ لے سکتے ہیں۔اس کے لئے پہلے سے کوئی کورس کیا ہونا ضروری نہیں ہے۔
- خط و کتابت کورس کا داخلہ فارم لنک حاصل کرنے یا کورس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے آخر میں دئے گئے فون نمبرز یا ای میل پر رابطہ کریں۔
خط و کتابت کورسز کے آڈیو لیکچرز کے لئے:
خط و کتابت کورسز کے آڈیو لیکچرز نیچے دی گئی ویب سائٹس یاالھدٰ ی کی ایپ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں:
www.alhudapk.com www.farhathashmi.com Quran for All (App)
Correspondence Courses Information
Introduction:
Alhuda Correspondence Courses Department works to provide Quranic education to such people (males & females) who aspire to learn Quran, Hadith, Seerah, Fiqh, but are unable to join an on-campus or online course due to a genuine reason.
Correspondence courses are conducted through audio lectures and books, without any instructor-led online classes.
We give our students the opportunity to study and take tests at their convenience, but definitely they are required to complete the course in the given time frame.
- Admissions in Correspondence courses are open all year round, for any one from Pakistan or outside Pakistan.
Courses Offered:
Correspondence Courses Department offers the following courses. For detailed information of any course, please click the prospectus below:
- Fehm al Quran Course (Urdu & English): This is our basic, mandatory course, based on the running translation & brief tafsir of the complete Quran. After completing this course, you become eligible to take admission in Taleem al Quran course.
Fehm al Quran Course (For Men): This course is specially designed for those (male students) who want to listen to Fehm al Quran lectures by Dr. Idrees Zubair.
- Taleem al Quran Course (Urdu & English): This course consists of the word-to-word translation and detailed tafsir of the Quran. After this course you become eligible to take admission in any of the courses below.
- Taleem al Hadith Course (Urdu & English)
- Taleem al Fiqh Course (Urdu & English)
- Taleem al Seerah Course (Urdu & English)
- Tazkiyah o Tarbiyah Course (Urdu)
- Tadabbur al Quran Course (Urdu)
- Short Tarbiyah Courses (Open for All): We have designed Short Tarbiyah courses of 6 months duration (each) for busy people who find it difficult to commit for a long course of even a year duration. These courses cover topics like Aqeedah, Ibadah, Islamic etiquettes etc. There is no pre-requisite to take admission in these courses.
For further information & admission form link, please contact at the following numbers or email address:
—————————————————————————————————————
Alhuda Correspondence Courses Department (Islamabad)
7-AK, Brohi Road, H-11/4, Islamabad
Contact No. 051-4866125 (Ext: 120, 141) 0331-7556222 (WhatsApp)
Email: [email protected]
For Audio lectures of the course: www.alhudapk.com www.farhathashmi.com Quran for All (App)
For Course Books: [email protected] www.alhudapublications.org