فیس بک پر ڈاکٹر فرحت ہاشمى کے نام سے بہت سے پیجز بنے ہوۓ ہیں جو کچھ لوگوں نے خود سے ذاتی طور پر بناۓ ہوۓ ہیں اور مقصد یہ بیان کرتے ہیں کہ دین کا پیغام عام کرنے کے لیۓ ڈاکٹر فرحت کے نام سے بناۓ ہیں کیونکہ ان کو سب جانتے ہیں اس لیۓ دین کی بات زیادہ عام کی جا سکتی ہے
یاد رہے درست دین اسلام خود اپنی سچائی کی بناء پر دلوں پر اثر کرتاہے اس کو کسی سکالر یا کسی نامور شخصیت کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے نیز اپنا ذاتی پیج کسی اور کے نام سے بنانا یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کسی نےکوئی بات کی نہ ہو لیکن آپ اس کے نام سے منسوب کردیں یا اپنے خیالات کو بیان کرتےہوۓ کسی اور کا نام لکھ دیں
بعض اوقات میسج بھی صرف اور صرف پیج بھرنے کے لیے پوسٹ کیۓ گۓ ہوتے ہیں جن کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوتاہے اور نہ شریعت اور عقیدے کےاعتبار سے وہ بات درست ہوتی ہے اس طرح عوام کو دین کے نام پرغلط علم دینا کس حد تک دین کی خدمت کہا جا سکتاہے ؟ اور وہ بھی ایک سکالر کا نام استعمال کر کے اس پوسٹ کو مستند ثابت کرنے کی کوشش کرنا
یہ شرعا اور اخلاقی طور پر قطعا درست نہیں ہے ایسا شخص کسی بھی طرح دین کی خدمت کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہے اسلیۓ جہاں کہیں ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے نام سے سوشل میڈیا پر کوئی ایسا پیغام دیکھیں تو آگےبھیجنے سے پہلے ذمہ داران سے رابطہ کر کے تحقیق ضرور کر لیجۓ
فیس بک پر ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا صرف ایک آفیشل پیج ہے
Ustazah’s official Facebook page:
https://facebook.com/
جو سب کو پتا ہونا چاہیۓ اس کے علاوہ جو پیج اس نام سے نظر آۓ وہاں کمنٹ ضرور کریں کہ یہ ڈاکٹر فرحت کا آفیشل پیج نہیں ہے یہ ہم سب کی آخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے
Official Websites of Alhuda:
www.farhathashmi.com
www.alhudapk.com
اللہ سبحانہ تعالی درست دین کی خدمت کرنے والوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کا حامی و ناصر ہے
جزاكم الله احسن الجزاء