السلام علیکم ورحمة اللہ و بركاته

الحمد لله!

الھُدٰی انٹرنیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے  وژن

“قرآن سب کے لیے، ہر دل میں، ہر ہاتھ میں”

کے تحت گزشتہ تین دہائیوں سے قرآنِ مجید کی روشنی ہر ممکن طریقے سے لاکھوں دلوں تک پہنچا رہا ہے۔

:اللہ تعالی کا ارشاد ہے

ان هذا القرآن یھدی للتی ھی اقوم

بےشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے

اللہ سبحانه وتعالى کی رحمت اور توفیق سے اس وقت 30 سے زائد ریڈیو چینلز کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں اور دور دراز علاقوں میں ایسے لوگوں تک قرآنِ مجید کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے جن کے پاس نہ انٹرنیٹ ہے، نہ کلاسز، نہ جدید سہولیات، لیکن ان ریڈیو پروگرامز کی بدولت قرآنِ مجید  کی روشنی سے ان کے دل منور ہو رہے ہیں۔

الحمد لله!

قرآنِ مجید سے ہدایت حاصل کرنے کے لیے آپ الھُدٰی FM ریڈیو پروگرامز کو خود بھی سن سکتے ہیں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے اپنے پیاروں کو بھی سنوا سکتے ہیں تاکہ جنت کی جانب اس    سفر میں ہم سب ساتھ ہوں ان شا اللہ 

علاوہ ازیں، ہم سب جانتے ہیں کہ ان ریڈیو پروگرامز کی نشریات کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر کثیر اخراجات درکار ہوتے ہیں۔ یہ وہ موقع ہے جس میں ہم اور آپ آگے بڑھ کر شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک چینل کا یومیہ خرچ: Rs. 1450 

ایک چینل کا ماہانہ خرچ: Rs. 43500 

آیئے آج ہی قرآنِ مجید کی آواز کو سب تک پہنچانے کے لیے اپنے عطیات سے اس کارِ خیر کو جاری رکھیں۔ آپ کا ایک قدم، کسی کی زندگی اور آخرت بدل سکتا ہے۔

For Donations:

Call: +92 336 4444639
Email: [email protected]

Account Title: Al-Huda International Welfare Foundation (Collection ISB Region)
Account No: 03160104783594
Account Type: PKR
IBAN No: PK13MEZN0003160104783594
Swift Code: MEZNPKKAGRD
Branch Code: 0316
Address: Meezan Bank Ltd, E-11 Branch Islamabad