1.
اے ایمان والو، تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم میں تقوی کی صفت پیدا ہو جائے
القرآن
2.
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے جس میں انسانوں کے لیے ہدایت اور واضح تعلیمات ہیں۔ جو راہ راست دکھانے والی اور حق وباطل میں فرق کرنے والی ہیں
القرآن
3.
سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے
متفق علیہ
مومن کے لیے کھجور کیا ہی اچھی سحری ہے
ابو داود
4.
روزہ ڈھال ہے۔ روزہ دار فحش باتیں نہ کرے، بیہودہ پن نہ دکھائے۔ اگرکوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں
بخاری
5.
جو اللہ کی رضا کی خاطر ایک دن روزہ رکھے اوراس پر اسکا خاتمہ ہو تو اسکے بدلے جنت میں جائے گا
فتح الباری اس ماہ رمضان کے روزے دس ماہ کے روزوں کے برابر ہیں
مسند احمد
6.
افطاری کے بعد کی دعا
ذھب الظماء وابتلت العروق وثبت الاجران شاءاللہ پیاس ختم ہوئی،رگیں ترہوگئیں اورروزے کاثواب ان شاءاللہ پکا ہو گیا
ابوداود
7.
جسنے رمضان میں امام کے واپس ہونے تک اسکے ساتھ قیام کیا یعنی باجماعت تراویح ادا کی اسکے لیے ساری رات قیام کا ثواب لکھا جاتا ہے
ترمذی
8.
جس کسی نے روزہ دار کو روزہ افطار کروایا اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا روزہ دار کو ملے گا اور اسکے اجر میں سے کچھ بھی کم نہ ہو گا
ترمذی
9.
افطاری کروانے والے کے لیے دعا
روزہ دار تمہارے ہاں افطار کرتے رہیں،نیک لوگ تمہارا کھانا کھاتے رہیں، فرشتے تمہارے ہاں رحمت لیکرنازل ہوتے رہیں
احمد
10.
اللہ تعالی ہر روز افطار کے وقت لوگوں کو جہنم سے نجات دیتے ہیں
ابن ماجہ
روزہ ڈھال ہے اور دوزخ کی آگ سے بچانے کا محفوظ قلعہ ہے
مسند احمد
11.
جو شخص روزہ رکھ کر جھوٹ بولنا اور اسپر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اسکی ضرورت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے
بخاری
12.
روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے حق میں سفارش کریںگے روزہ کہےگا اے میرے رب میں نے اسے کھانے پینےاوراپنی خواہشات پوری کرنے سے روکے رکھا پس اسکے لیے میری سفارش قبول فرما۔ قرآن کہےگا اے میرے رب میں نے اسےرات قیام کے لیے سونے سے روکے رکھا پس اسکے لیے میری سفارش قبول فرما۔ چنانچہ دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی
احمد وطبرانی
13.
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ابن آدم کا ہر عمل اسکے لیے ہے سوائے روزے کے۔ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اسکا بدلہ دوں گا
متفق علیہ
14.
روزہ دار کے منہ کی بو قیامت کے دن اللہ تعالی کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہو گی
متفق علیہ
15.
روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں جن سے وہ خوشی پائے گا۔اول جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے۔ دوم جب وہ اپنے رب سے ملے گا اور روزے کے بدلے میں انعام پائے گا تو خوش ہو گا
متفق علیہ
16.
جنت کا ایک دروازہ ہے جسکا نام ریان ہے جس سے قیامت کے دن روزہ دارگزریں گے۔ انکے علاوہ اس دروازے سے کوئی دوسرا نہیں گزرے گا
بخاری
17.
جب رمضان کے آخری دس دن شروع ہوتے تو رسول اللہ عبادت کے لیے کمر بستہ ہو جاتے راتوں کو جاگتے اور اپنے اہل و عیال کو بھی جگاتے
متفق علیہ
18.
رمضان کے آخری دس دنوں کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر تلاش کرو
بخاری
لیلۃ القدرکی دعا، اللھم انک عفو، تحب العفو، فاعف عنی
ترمذی
19.
جسنے لیلۃ القدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کیا ،اسکے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں
متفق علیہ
20.
یہ مہینہ جو تم پرآیا ہے اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جو اسکی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا
ابن ماجہ
21.
لیلۃ القدر کی سعادت سے صرف بےنصیب ہی محروم کیا جاتا ہے
ابن ماجہ
22.
تم قیام الیل کیا کرو۔ یہ سابقہ صالحین کی سنت ہے۔ اللہ کے قرب، گناہوں کی بخشش، برائیوں سے بچنےاور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے
ترمذی واحمد
23.
رمضان میں جبرئیل علیہ السلام ہر رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتے اور آپ انکو رمضان گزرنے تک قرآن سناتے۔
متفق علیہ
24.
رسول اللہ لوگوں کےساتھ بھلائی کرنے میں بہت سخی تھے لیکن رمضان میں جب جبرئیل علیہ السلام آپ سے ملتے تو آپ اور بھی سخی ہو جاتے۔۔۔۔۔ آپکی سخاوت تیز ہوائوں سے بھی بڑھ جاتی
متفق علیہ
25.
پنجگانہ نماز، جمعہ تا جمعہ، رمضان تا رمضان، ان تمام میں کی گئی کمی کوتاہی گناہ وغیرہ کا کفارہ ہے اسکے لیے جو کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو
مسلم
26.
جبرئیل علیہ السلام نے دعا کی۔ ہلاکت ہے اسکے لیے جسنے رمضان کا مہینہ پایا مگر اپنے گناہوں کی بخشش حاصل نہ کرسکا۔ رسول اللہ نے آمین کہا
حاکم
27.
ہمارا پروردگار تبارک و تعالی ہر رات کو جب رات کا اخیر تہای حصہ رہ جاتا ہے پہلے آسمان پر نزول فرماتا ہے جو ہم سے قریب ہےاور فرماتا ہے۔ ہے کوئی جو مجھ سے دعا کرے تو میں اسکی دعا قبول کروں۔ ہے کوئی جو مجھ سے کچھ مانگے تومیں اسکو دوں۔ ہے کوئی جو مجھ سے گناہوں کی معافی چاہے تو میں اسکے گناہ بخش دوں
بخاری
28.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن کھجوریں کھائے بغیر عیدگاہ نہ جاتے اور کھجوریں طاق تعداد میں کھاتے تھے
بخاری
29.
عید کے دن اچھے کپڑے پہننا مستحب اورعیدگاہ جاتے ہوے تکبیرات پڑھنا سنت ہے االلہ اکبر،اللہ اکبر،لاالہ الا اللہ واللہ اکبر، اللہ اکبروللہ الحمد
30.
جو شخص رمضان کے روزے رکھ کر شوال میں بھی چھ روزے رکھے اسے عمر بھر کے روزوں کا ثواب ملتا ہے
مسلم